بلال شیخ و رینجرز پر حملہ آوروں کے سر کی شناخت نہ ہوسکی

حادثات اور واقعات میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کی لاشیں بھی ورثا کی منتظر

دونوں واقعات کے بعد برآمد ہونے والے سر تاحال ایدھی سرد خانے میں رکھے ہوئے ہیں، ان کی کوئی شناخت نہیں ہوسکی۔ فوٹو: رائٹرز

HYDERABAD:
جمشید کوارٹرز میں بلال شیخ پر اور منگھوپیر میں رینجرز پر خود کش حملہ کرنے والے دونوں حملہ آوروں کے سر تاحال ایدھی سرد خانے میں رکھے ہوئے ہیں۔

جبکہ مختلف حادثات و واقعات میں ہلاک ہونے والے4 افراد کی لاشیں بھی ورثا کی منتظر ہیں، تفصیلات کے مطابق 10 جولائی کو صدر مملکت کے چیف سیکیورٹی انچارج بلال شیخ پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جبکہ 11مئی کی شب منگھوپیر میں رینجرز کی موبائلوں پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، دونوں واقعات کے بعد برآمد ہونے والے سر تاحال ایدھی سرد خانے میں رکھے ہوئے ہیں، ان کی کوئی شناخت نہیں ہوسکی، علاوہ ازیں جمعرات کی شب کورنگی صنعتی ایریا میں ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، اس کی عمر تقریباً 30 برس معلوم ہوتی ہے۔




جبکہ سائٹ بی تھانے کی حدود میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کی لاش کی بھی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، 22 جولائی کو سولجر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے نوجوان کے ورثا نہیں مل سکے جبکہ 25 جولائی کو پی آئی بی کالونی میں ٹریفک حادثے میں ہلاک معمر شخص کی لاش بھی تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھی ہوئی ہے ، ایدھی سرد خانے کے عملے نے بتایا کہ متعدد افراد لاشیں دیکھ کر گئے ہیں لیکن کوئی بھی انھیں شناخت نہیں کرسکا،عملے کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے اعضا خراب ہورہے ہیں جنھیں جلدازجلد دفنادیاجائے۔
Load Next Story