اوباماکاوائٹ ہائوس میں افطارڈنرغیرملکی سفیروں کی شرکت

قرآن شریف میںبیان کیاگیاہے کوئی ذرے کے برابربھی نیکی کرے تواسے اس کااجرملے گا،اوباما

قرآن شریف میںبیان کیاگیاہے کوئی ذرے کے برابربھی نیکی کرے تواسے اس کااجرملے گا،اوباما فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی صدربارک اوباماکی جانب سے وائٹ ہائوس میں افطارڈنرکااہتمام کیاگیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کی مناسبت سے امریکی صدربارک اوباما کی طرف سے دیے گئے افطارڈنر کے موقع پرکانگریس ارکان،سفارتکارامریکی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس،امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفیریوف الاعقیبہ اورسعودی عرب کے سفیر احمد الزبیربھی موجودتھے۔




اس موقع پربارک اوبامانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن شریف میں بیان کیاگیاہے کہ اگرکوئی ذرے کے برابربھی نیکی کرے تواسے اس کااجر ملے گا، نظریات وعقائد سے ہٹ کرآپ سب نے ملکی ترقی کیلیے کام کیااورقوم کومستحکم بنایاجس کیلیے میں آپ سب کا شکر گزار ہوں۔صدراوبامانے تمام افراداوران کے اہل خانہ کورمضان کی مبارکباددی ۔
Load Next Story