پی ٹی اے ملازمین کو ہر صورت میں تنخواہ ادا کی جائے قائمہ کمیٹی

3 دن میں تمام معاملات حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے،کیبنٹ ڈویژن کوہدایت.

موبائل کارڈ ری چارج پرعائد ٹیکس حکومت کی بجائے انھی کمپنیوں کو جاتا ہے. فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیڈنے پی ٹی اے کے ملازمین کوعیدالفطر کے موقع پر تنخواہیں نہ ملنے کے حوالے سے گزشتہ روزاجلاس طلب کیا، اجلاس کی صدارت سینیٹرکلثوم پروین نے کی۔

کمیٹی نے متفقہ طورپر کیبنٹ ڈویژن کوہدایت کی کہ 3دن کے اندرتمام معاملات حل کرکے رپورٹ کمیٹی کوفراہم کی جائے۔ اگرمعاملات حل نہ ہوئے توکمیٹی آئندہ اجلاس طلب کرکے تمام مسائل کا ازسرنو جائزہ لے گی۔ چیئرپرسن کمیٹی کلثوم پروین نے کہاکہ لوگوںکو عیدکے موقع پرتنخواہ نہ دیناانتہائی زیادتی ہے۔




کیبنٹ ڈویژن وزارت خزانہ سے مل کر تمام معاملات 3دن میں حل کرے اورپی ٹی اے ملازمین کو ہرصورت تنخواہ کی ادائیگی کی جائے۔کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن نرگس گھالونے بتایا کہ پی ٹی اے نے اپنابجٹ وقت پرتیار کرلیا تھامگر مارچ میں ایک ممبرٹیکنیکل کے ریٹائر ہونے کی وجہ سے نئے مالی سال کابجٹ منظورنہیں ہوسکا۔ انھوںنے بتایاکہ پی ٹی اے کے چیئرمین سمیت 5اعلیٰ حکام تعینات نہیں ہیں۔
Load Next Story