سونے کی عالمی قیمت ساڑھےچارماہ کی بلند ترین سطح پر

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1350 اور1157 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میںسونا46ڈالرکے اضافے سے 1662ڈالر فی اونس ہوگیا۔ فوٹو: فرح کمال

چین کی جانب سے سود کی شرح میں کمی کے امکان اور امریکا کی جانب سے معاشی بحالی کیلیے نئے اقدامات کی اطلاعات پرڈالر کی قدر گرنے سے سونے کی عالمی قیمتوں میں جمعرات کو نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت ساڑھے 4ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں دو ماہ کی بلندترین سطح پرآگئیں۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میںسونے کی قیمت 46 ڈالر کے اضافے سے1662 ڈالرفی اونس کی ہوگئی، عالمی قیمت میں نمایاں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے اور عیدالفطر کی تعطیلات کے فوری بعد پہلے کاروباری روز ہی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1350 اور1157 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58500 جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50142 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت55 روپے کے اضافے سے 1000 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 47.14 روپے بڑھ کر 857.14 روپے ہوگئی۔
Load Next Story