انڈونیشی تاجرخواتین پاکستانی نمائش میںشرکت کرینگی
20 رکنی وفد پاک انڈونیشیاتجارت کے فروغ پربات چیت کریگا
انڈونیشیی بزنس ویمن پاکستان کے ملبوسات اور زیورات میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان میں اکتوبر 2012 میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔ فوٹو: فائل
انڈونیشی خواتین نے پاکستانی زیورات اور ملبوسات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو جکارتہ میں پاکستانی سفیر ثناء اﷲ سے اندوک کوپرائی گارمنٹس کی چیئرپرسن شرمیلا نے خصوصی ملاقات کی اور ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لیے بات چیت کی۔
انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیی بزنس ویمن پاکستان کے ملبوسات اور زیورات میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں، اس بارے میں وہ پاکستان میں اکتوبر 2012 میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں شرکت کرنا چاہتی ہیں، پاکستان 20 رکنی وفد کے دورے کے لیے تعاون کرے، وہ ایکسپو 2012 میں شرکت کے علاوہ پاکستان کے دیگر شہروں کا دورہ بھی کریںگی جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بہتری لانے کے لیے حکام اور تاجروں سے بات چیت ہوگی۔