غیر ضروری انجکشن لگوانا ہیپا ٹائٹس کے پھیلاؤ کی اہم وجہ ہے رپورٹ
ملک کے دیہی علاقوں کے مریضوں کی بڑی تعداددوائیں کھانے کے بجائے غیر ضروری انجکشن لگوارہی ہے
پاکستان سوڈان جنوبی سوڈان اور صومالیہ میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 15 فیصد ہے۔ فوٹو : فائل
حکومت نے عالمی ادارہ صحت کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ضروری انجکشن لگوانا ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی اہم وجہ ہے ۔
دیہی علاقوں کی مکینوں کی بڑی تعداد دوائیں کھانے کے بجائے غیر ضروری انجکشن لگوارہی ہے، ہیپاٹائٹس کے روک تھام کیلیے گلوبل پالیسی کے حوالے سے تیارکی جانیوالی رپورٹ میں پاکستان میں قومی حکمت عملی کی عدم موجودگی اور مریضوں کے اعدادو شمار رکھنے کے ناکارہ نظام کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، عالمی ادارہ صحت کی جانب سے رکن ملکوں میں ہیپاٹائٹس سروے کر سروے کے مطابق ملک میں سالانہ 20 فیصد لگائے جانیوالے انجکشن غیر ضروری ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سوڈان جنوبی سوڈان اور صومالیہ میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 15 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی شرح 15 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق پورے خطے میں ایک کروڑ 70لاکھ افراد اس جان لیوا بیماری کاشکار ہیں، رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے حوالے سے کوئی پالیسی موجود نہیں ہے ۔