- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
منافع بخش منصوبوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبوں کے آغازکے لیے سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلیے پرعزم ہے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مرکوزکئے ہوئے ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کرنے والے ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین اورگرکن گروپ کے سی او پاسکل گرکن سے گفتگو کی اور چیئرمین ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص سیاحت کے میدان میں مواقع کو اجاگرکیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلیے نہایت پرکشش اور وسیع مواقع موجود ہیں جن سے ابھی تک استفادہ نہیںکیا گیا۔ انھوںنے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیداکرنے پر توجہ دے رہی ہے، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کیلیے نئی اورآسان ویزا پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے، جس کا مقصد کاروباراور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
پاسکل گرکن نے وزیراعظم کو ینگ پریذیڈینٹ آرگنائزیشن کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے وسیع نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا جو معیشت کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانور خان نے بھی ملاقات کی۔ جس میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔