’’بلال شیخ پر حملے کیلیے خود کش بمبار خریدا گیا تھا‘‘

بلال شیخ کے کئی قریبی ساتھی روپوش ہیں اور تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروانے سے گریز کر رہے ہیں۔، رپورٹ

لال شیخ کے زمینوں پر قبضے سمیت مختلف گروپوں سے تنازعات تھے، فوٹو : فائل

صدر آصف علی زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بلال شیخ پر حملہ کرائے کے خودکش بمبار نے کیا۔ نادرا کے پاس خودکش حملہ آور کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلال شیخ کے زمینوں پر قبضے سمیت مختلف گروپوں سے تنازعات تھے۔




بلال شیخ کے قتل کیلیے خودکش حملہ آور خریدا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد بلال شیخ کے کئی قریبی ساتھی روپوش ہیں اور تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کروانے سے گریز کر رہے ہیں۔ اعلٰیٰ افسران مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Load Next Story