کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی
انڈیکس 23497.07 کی بلند ترین سطح پر بند،سرمایہ کاری میں 39ارب 81کروڑ روپے کااضافہ
انڈیکس 23497.07 کی بلند ترین سطح پر بند،سرمایہ کاری میں 39ارب 81کروڑ روپے کااضافہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 68.14پوائنٹس اضافے سے 23497.07 کی بلند ترین سطح پر بندہوا۔
ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 39ارب 81کروڑ روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کارپوریٹ منافع میں تیزی سے اضافہ آئندہ ہفتے کاروباری حجم میں اضافہ ہونے کی توقع غیرملکی سرمایہ کی متوقع آمد خریداروں کی دلچسپی اور ہفتے کے دوران کاروباری حجم میں 1.50ارب حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے بینکنگ سیمنٹ ٹیلی کام فرٹیلائزر سمیت بیشتر حصص بڑے پیمانے پر خریداری کرکے اسے آئندہ ہفتے کی تیزی پر حاصل کرلیے۔
جس کے نتیجے میں ہفتے کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 68.l4 پوائنٹس اضافے پر 23497.07 کی دوبارہ ریکارڈ حد حاصل کرلی، اس طرح ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ مالیت میں 39ارب 81کروڑ روپے سے زائد اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 57کھرب 42ارب 50کروڑ 74 لاکھ 8ہزار288روپے تجاوز کرگئی ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں ایک ارب 50کروڑ 95لاکھ 7ہزار 680 حصص کے سودوں میں نمایاں لین دین ریکارڈ رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روزہ تیزی اوردو روزہ مندی بھی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار1831 کمپنیوں تک رہا ۔