پٹرول کی درآمدات 22 فیصد اضافے سے 19لاکھ ٹن تک پہنچ گئیں
مالی سال 2011-12کی اسی مدت کے دوران 15لاکھ 55ہزار ٹن پٹرول درآمد کیا گیا تھا۔
مالی سال 2011-12کی اسی مدت کے دوران 15لاکھ 55ہزار ٹن پٹرول درآمد کیا گیا تھا۔ فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل
گزشتہ مالی سال 2012-13کے دوران پٹرول کی درآمدات 22فیصد اضافہ کیساتھ 18لاکھ 94 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں۔
آئل کمپنی ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی)کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے جون 2013 کے دوران پٹرول کی درآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا۔ مذکورہ عرصے کے دوران تیل کی درآمدات 22فیصد اضافے کیساتھ 18لاکھ 94ہزار ٹن سے تجاوز کر گئیں جبکہ مالی سال 2011-12کی اسی مدت کے دوران 15لاکھ 55ہزار ٹن پٹرول درآمد کیا گیا تھا۔ ماہرین کے نزدیک گھریلو سطح پر جنریٹر کے استعمال میں اضافے سے تیل کی کھپت میں تیزی آئی ہے۔