خیال خاور ہائیڈرو پروجیکٹ سے 122 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی

10 کروڑ 93 لاکھ روپے لاگت آئیگی، سالانہ 4260میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی، واپڈا

قومی معیشت کو ساڑھے3 ارب سالانہ فائدہ ہو گا،جرمنی نے 77ملین یورو کی امداد فراہم کی. فوٹو : فائل

خیال خاور ہائیڈرو پروجیکٹ کی تعمیر سے 122میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی اور قومی معیشت کو ساڑھے3 ارب سالانہ فائدہ ہوگا۔

واپڈا کے اعدادوشمار کے مطابق خیال خاور پروجیکٹ پر 10کروڑ 93 لاکھ 22ہزار روپے لاگت آئے گی۔ خیال خاور ہائیڈرو پاور منصوبہ کی تکمیل سے 426ملین یونٹس کی بجلی سستے داموں نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔




یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع داسو کے نواحی مقام خیال خاور پر واقع ہے۔ دستاویزات کے مطابق اس منصوبے سے بجلی کی پیداواری صلاحیت 122میگاواٹ اور سالانہ 4260 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ جرمنی کی حکومت نے اس منصوبے کیلیے 77 ملین یورو کی امداد فراہم کی ہے۔
Load Next Story