سندھ کے قوم پرستوں سے رابطہ ہے کوئی ناراض نہیں ہوا پرویز رشید

سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے ملتی رہتی ہیں، ایم کیوایم کو وزارتیں نہیں دے رہے

کیا قوم پرست اردوبولنے والوںسے ووٹ نہیں مانگتے ؟ہم بھی ووٹ مانگنے نائن زیروگئے تھے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشیدنے کہا ہے کہ حکومت سے قوم پرست ناراض نہیں ہوئے، رابطے میں ہیں۔

ایم کیو ایم سے صدارتی امیدوار کے لیے ووٹ مانگا ہے وزارتیں نہیں دیں،قوم پرست جماعتوں کواپنے وزیراعظم کیلیے بھی ایم کیوایم کے ووٹ کی ضرورت ہوگی،پیپلزپارٹی صدارتی انتخاب کے نتائج سے آگاہ ہے اوریہ نتائج ان سے برداشت نہیں ہورہے، پیپلز پارٹی کے جمہوری چہرے پربائیکاٹ کرنے سے ایک نشان لگ جائے گا،پی پی نے 2007میں وردی والے صدرکے انتخاب میں بھی حصہ لیا،اب کونسی قیامت آگئی؟۔اتوار کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ قوم پرست جماعتوں میں سے کو ئی ناراض نہیں سب ٹھیک ہے۔




حکومت تمام جماعتوں سے رابطے میں ہے،سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے ملتی رہتی ہیں اس لیے ہم بھی صدارتی امیدوار کے ووٹ کیلیے ایم کیو ایم سے ملے،ہرایک جماعت کوایک دوسرے کی حمایت یامخالفت کا حق ہے،پیپلزپارٹی5سال حکومت میں رہی اور ایم کیو ایم سے اتحادرکھا وہ گناہ نہیں تھا،ہم ایم کیوایم کو وزارتیں نہیں دے رہے،جب قوم پرست جماعتوں کا وزیراعظم بنے گا توانہیں بھی ایم کیوایم کے ووٹ کی ضرورت ہوگی،انتخابات میں کیا قوم پرست جماعتیں اردوبولنے والوں سے ووٹ نہیں مانگتی ہیں،ہم سب جماعتوں کے پاس گئے،جے یو آئی،آفتاب شیر پائو،بلوچ نیشنل پارٹی،مینگل،پیرپگاراحتی کہ پیپلزپارٹی کے پاس بھی گئے اور درخواست کی کہ آپ کاامیدوار حصہ نہیں لے رہے اس لیے ہمیں ووٹ دیں۔
Load Next Story