نواز شریف دہشتگردوں سے بھی اتحاد کرسکتے ہیں منظور وٹو

عوام 2 ماہ میں ہی ن لیگ سے مایوس ہوگئے، زرداری دور والی لوڈشیڈنگ کا مطالبہ کرنے لگے

عوام 2 ماہ میں ہی ن لیگ سے مایوس ہوگئے، زرداری دور والی لوڈشیڈنگ کا مطالبہ کرنے لگے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمنظوروٹو نے کہاہے کہ ایم کیوایم کودہشتگرد جماعت قرار دینے والے نواز شریف نے اپنے اقتدار کے شروع ہی میں ایم کیو ایم کوسلامی پیش کرکے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے مفاد کے لیے دہشت گردوں سے بھی اتحادکرسکتے ہیں۔

دورہ فیصل آباد کے دوران راجاریاض احمد کے ڈیرے پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ن لیگ کو ووٹ دینے والے صنعت کار، تاجر اور سرکاری لوگ دو ماہ میں ہی مایوس ہو چکے جبکہ وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمیں آصف زرداری کے دور حکومت والی ہی لوڈشیڈنگ دے دی جائے، میرا بیٹا اوکاڑہ سے پی پی 193 پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے امیدوار ہے جبکہ الیکشن شیڈول کے بعد حکومت نے دھاندلی کا آغاز کرتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ اور ڈی پی او دیپال پور کو تبدیل کر دیاجو کہ آئین اور قانون کے مطابق غلط پالیسی اور انتخابی دھاندلی کی ابتدا ہے۔




صدارتی الیکشن کے شیڈول کے بعد عدالتی مداخلت درست اقدام نہیں تھا اسی بناپر پیپلز پارٹی نے الیکشن کابائیکاٹ کیا جبکہ تحریک انصاف نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے مگر انھوں نے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا اگر ہمارے ساتھ پی ٹی آئی بھی بائیکاٹ کر دیتی تو حالات یکسر تبدیل ہو جاتے۔انھوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے انتقامی کاروائیوں کاسلسلہ شروع کرتے ہوئے منسٹری آف انڈسٹری جوکہ میرے اور پرویزالٰہی کے پاس رہی ہے اس کا آڈٹ شروع کر دیاہے جو کہ انتقامی کارروائی کاآغاز ہے ،اگر حکومت تمام وزارتوں کا آڈٹ شروع کرتی تو اس کی نیت پر شبہ نہیں کیا جا سکتاتھا۔
Load Next Story