اعصام الحق اے ٹی پی انڈور ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

میاں اصغر سلیمی  اتوار 17 فروری 2019
فائنل میں اعصام الحق کا مقابلہ جرمنی کے کروایٹز اور اے میز کے ساتھ ہو گا فوٹو: فائل

فائنل میں اعصام الحق کا مقابلہ جرمنی کے کروایٹز اور اے میز کے ساتھ ہو گا فوٹو: فائل

نیویارک: پاکستان کے اعصام الحق قریشی اے ٹی پی انڈور ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

اعصام الحق نے نیویارک میں جاری اے ٹی پی انڈور ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اپنے ساتھی کھلاڑی میکسیکو کے سینٹیاگو کے ساتھ مل کر فرانسیسی جوڑی اے مینرینو اورہوگو نیس کو زیر کر کے فائنل میں جگہ پکی کی۔ فائنل میں اعصام الحق کا مقابلہ جرمنی کے کروایٹز اور اے میز کے ساتھ ہو گا۔

دوسری جاب اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پے در پے کامیابیوں سے حوصلے بلند ہیں، بھرپور تیاریوں کے ساتھ فائنل مقابلے میں اتروں گا اور ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی کوشش کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔