خیبرپختونخوا حکومت کی شکیل آفریدی کو پھر مرکز کے حوالے کرنیکی درخواست

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو گزشتہ حکومت میں بھی مرکز کے حوالے کرنے کیلیے کہاگیا تھا

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو گزشتہ حکومت میں بھی مرکز کے حوالے کرنے کیلیے کہاگیا تھا فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں جعلی ویکسینیشن مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مرکز کے حوالے کرنے کیلیے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت کو درخواست بھیج دی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم خٹک نے اس سلسلے میںمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو گزشتہ حکومت میں بھی مرکز کے حوالے کرنے کیلیے کہاگیا تھا تاہم مرکز نے یہ معاملہ پنجاب حکومت کی جانب بھیج دیا جس کے انکار کے بعد یہ باب بند کردیاگیا تھا تاہم ہم نے اب ایک مرتبہ پھر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مرکز کے حوالے کرنے کیلیے مرکزی حکومت کو درخواست بھیجی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مرکز کی جانب سے اس درخواست کا مثبت جواب آئیگا۔انھوںنے اس سوال پرکہ آیا ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہلخانہ کی ان کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے ؟کہا کہ ان کے اہلخانہ کی ان کے ساتھ ملاقاتوں پرکسی قسم کی کوئی پابندی عائدنہیں ہے ۔

 


 

 

 

 
Load Next Story