ملائیشین کمپنی پاکستان میں خوردنی تیل کی فیکٹری لگائے گی
فیکٹری لگانے پر 1ارب 32 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سی ای او فیلڈا
فیکٹری لگانے پر 1ارب 32 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سی ای او فیلڈا فوٹو: فائل
دنیا کی تیسری بڑی خوردنی تیل کمپنی ملائیشیا کی فیلڈا گلوبل وینچرز پاکستان میں 1ارب32 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیل فیکٹری لگانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
یہ بات کمپنی کے صدر وسی ای او محمد امیر ماوانی عبداللہ نے دورہ پاکستان سے ملائیشیا واپسی پر مقامی اخبار کو انٹرویو میں کہی۔ انھوں نے کوالالمپور میں پاکستانی مشن کے زیراہتمام 3 رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر خزانہ سمیت کئی وزرا اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی اور پاکستان میں کمپنی کے کاروبار کا وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان میں فیلڈا کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ کمپنی نے سندھ و بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 30ہزار ہیکٹراراضی لیز پر پام کی کاشت کاری کرنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ایف جی وی صدر نے کہاکہ ان کا گروپ پاکستان میں پہلے ہی 2بڑے منصوبوں میں جوائنٹ وینچر کر رہا ہے۔