بدین ضلعی انتظایہ نے متاثرین لیاری کی خوراک و پانی بند کردیا
متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی گئی، وفاقی حکومت لیاری میں امن قائم کرے، صالح کچھی
پناہ گزین صالح کچھی اور دائود کچھی اور دیگر نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہماری خوراک بند کردی ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
لیاری میں گینگ وار کے باعث نقل مکانی کرکے بدین آنے والے متاثرین کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی خوراک اور پانی بند۔
متاثرین دربدر کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے۔ کچھی برادری کے علاوہ دوسری قوموں کے بھی لوگ آکر بس گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے یومیہ ملنے والا پانی اور خوراک بھی بند کردی گئی ہے۔ پناہ گزین صالح کچھی اور دائود کچھی اور دیگر نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہماری خوراک بند کردی ہے جبکہ بارش ہونے کی صورت میں کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ہماری کسی بھی قسم کی کوئی مدد نہیں کی۔ بچے اور خواتین گیسٹرو اور جلدی امراض اور کئی بچے ملیریا کی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری میں امن قائم کرکے ہماری خوشیاں ہمیں لٹا دی جائیں۔