اڑیسہ میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد 268 ہوگئی
کٹک میں تعداد 187 ہوگئی، ہزاروں کے بلڈ ٹیسٹ، ایک شخص کی ہلاکت کی تحقیقات جاری
کٹک میں تعداد 187 ہوگئی، ہزاروں کے بلڈ ٹیسٹ، ایک شخص کی ہلاکت کی تحقیقات جاری۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
بھارتی ریاست اڑیسہ میں مزید 38 افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہوگئے جس کے بعد اس مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 268 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کی وباسے سب سے زیادہ کٹک نامی علاقہ متاثر ہواہے جہاں اس بیماری کے مریضوں کی تعداد 187 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسپتال میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اس کے ڈنگی فیور میں مبتلاہونے کی تحقیقات جاری ہے۔
حکام کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں میں 1160 افراد کے خون کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جن میں 268 میں ڈنگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔