امریکی ڈرونزکی آواز وزیرستانیوں کے اعصاب پر سوار
ہزاروں بے گناہ مارے جاچکے، حملے روکنے کی یقین دہانیوں کے باوجود جاری ہیں
ہزاروں بے گناہ مارے جاچکے، حملے روکنے کی یقین دہانیوں کے باوجود جاری ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
SRINAGAR:
شمالی وزیرستان میں امریکاکی طر ف سے مسلسل ڈرون حملے وہاں کے شہریوں کے اعصاب پرسوارہوچکے ہیں' شہریوںکے مطابق ان دنوں ہر وقت چارسے چھ ڈرون شمالی وزیرستان کی فضائوں میں موجود رہتے ہیں اوران کی مکروہ آواز بے گناہ شہریوں کے اعصاب پر سوار ہوچکی ہے اوروہ ہر وقت ناگہانی حملہ سے خوفزدہ رہتے ہیں۔
امریکااورنیٹو کی طرف سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں اب تک سیکڑوںڈرون حملے کیے جاچکے ہیں جن میں بعض مطلوب دہشت گردوںکے علاوہ ہزاروں بے گناہ اور معصوم شہری مارے جاچکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امریکاکی طرف سے پاکستان کو بارہا حملے روکنے کی یقین دہانیوںکے باوجود ڈرون حملے جاری ہیں اور عید الفطر کے دوران چار حملے کرکے 20 سے زائد لوگوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔