مصر حامیوں کا مرسی کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
آج مارچ ہوگا، عوام اپنی آزادی حاصل کرنے کیلیے گلیوں اور اسکوائرز میں نکلیں، حامی گروپ
آج مارچ ہوگا، عوام اپنی آزادی حاصل کرنے کیلیے گلیوں اور اسکوائرز میں نکلیں، حامی گروپ ۔ فوٹو اے ایف پی
صدر مرسی کے حامیوں نے معزول صدر کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
صدر مرسی کے حامیوں نے آج لاکھوں افراد پر مشتمل مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق بغاوت کے خلاف اسلامی جماعتوں کے اتحاد کے گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ منگل کو لاکھوں افراد پر مشتمل مارچ کا انعقاد کریں گے۔
گروپ نے مصریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی آزادی دوبارہ حاصل کرنے کیلیے گلیوں اور سکوائرز میں نکلیں۔ انہوں نے مظاہرین سے کہا کہ وہ ملک بھر میں سکیورٹی اداروں کی عمارتوں کی طرف بھی مارچ کریں اور سیکیورٹی فورسز کے اس اقدام کی مذمت کریں جس میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔ ادھر یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن مصری فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے لیے قاہرہ پہنچ گئی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ مصری فوج کے سربراہ جنرل السیسی سے ملاقات کریں گی۔ دوسری طرف محمد مْرسی کے حامیوں نے ان کی حکومت بحال کیے جانے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
السیسی نے تین جولائی کو ملک کے منتخب صدر محمد مْرسی کی حکومت ختم کر دی تھی۔ این این آئی کے مطابق غزہ میں قائم حکومت کے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے خبردار کیا ہے کہ مصر اور عالم عرب اور اسلام کے دیگر ممالک کیخلاف سازش کی جارہی ہے جس کا مقصد انھیں انتشار کا شکار کرکے کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کو بھی کمزور کرنا ہے۔