’’جناب عالیمستقبل کومدنظررکھ کر بجلی پیداوار بڑھانی ہے‘‘

بجلی شارٹ فال صفرتک لانے کی خواجہ آصف کی بات پروزیراعظم کے ریمارکس

بنوںمیںدوفیڈرسے ریکوری7فیصدتھی،بندش پرمظاہرے ہوئے،وزیربجلی کا انکشاف. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے وزیراعظم کی موجودگی میںحکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ بجلی کی بندش کیخلاف بنوں میں ہونیوالے مظاہروں کی حقیقت یہ ہے کہ وہاں بجلی کے دو فیڈر بند کئے گئے ہیں۔

وجہ یہ تھی کہ ایک فیڈر سے ریکوری5فیصد اور دوسرے سے 7فیصد تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ صاحب یہ بات واضح کردیں،خواجہ آصف نے کہاکہ فرض کریں اگر وہاں ایک سوگھر بجلی استعمال کررہے ہیں تو صرف 5فیصد یا 7 فیصد بجلی کے بل ادا کررہے تھے، 95 یا93 فیصد بل ادا نہیں کررہے تھے جب ان کے فیڈر بند کیے گئے تو یہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔اس سے قبل خواجہ آصف نے قومی توانائی پالیسی 2013-18ء کے حوالے سے ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے کہاکہ ہم بجلی کا شارٹ فال 5500سے کم کرکے 3400پر لے آئے ہیں۔




کوشش ہوگی کہ آئندہ تین سال تک یہ شارٹ فال صفر پر لے آئیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے دوبارہ مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ جناب عالی! ہم نے صرف طلب اوررسد کے درمیان فرق ختم نہیں کرنا بلکہ آئندہ تین سال کے دوران جب لوگ دیکھیں گے کہ بجلی مل رہی ہے تو صنعتی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی، آبادی میں بھی اضافہ ہونا ہے، اقتصادی وکاروباری ترقی کے پیش نظر بجلی کی ڈیمانڈ میں خاطر خواہ اضافہ ہونا ہے۔ہماری حکومت ایسی پالیسیاں بنارہی ہے کہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر بجلی پیدا کرنے کے نئے اور متبادل ذرائع تلاش کئے جائیں ۔وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے ارکان کو بتایا کہ ہم نے خیبرپختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان سے بھی کہاکہ خدا را یہ 5فیصد ریکوری والا معاملہ 50فیصد ریکوری تک لے جانے کیلیے ہماری مدد کریں اور ہمیں ان سے مثبت جواب کی توقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story