’’چنائی ایکسپریس‘‘کی ایڈوانس بکنگ کیلئے سینماؤں پر رش
صبح سے شام تک دیپکا اور شاہ رخ کی فلم کیلیے لوگ رابطہ کررہے ہیں،نادرمنہاس
ممبئی:بالی وڈ کنگ شاہ رخ اور اداکارہ دیپکا پڈوکون نئی فلم ’’چنائی ایکسپریس ‘‘کی پروموشنل تقریب میں پرفارم کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
عیدالفطرکے موقع پربالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم '' چنائی ایکسپریس '' دیکھنے کے خواہشمند فلم بینوں کی بڑی تعداد نے ایڈوانس بکنگ کے لیے سینما گھروں کے چکرلگانے شروع کردیے۔
ایک طرف خواتین اورنوجوان سینما گھروںکا رخ کررہے ہیں تودوسری جانب فون کالز کا بھی تانتابندھا ہواہے۔ جس پرسینما مالکان نے ڈسٹری بیوٹرزسے رابطہ کرتے ہوئے عیدالفطر پر پاکستانی فلموں کے ساتھ ''چنائی ایکسپریس'' کو بھی نمائش کے لیے پیش کرنے کی تجویزدیدی ہے۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالہ سمیت دیگرشہروں میں فلم بینوںکی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ ہیروشاہ رخ خان کی فلم '' چنائی ایکسپریس'' کے شدت سے منتظر تھے اور عیدالفطر پرفیملیز اوراپنے دوستوں کے ہمراہ سینما گھروں میں فلم دیکھنے کا پروگرام ترتیب دے چکے ہیں لیکن ایڈوانس بکنگ کے لیے سینما گھرپہنچتے ہی انہیں بتایا جاتا ہے کہ''چنائی ایکسپریس'' عیدالفطرکے ایک ہفتہ بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جب کہ عید کے موقع پرصرف پاکستانی فلمیں ''میں ہوں شاہد آفریدی، جوش، عشق خدا اورڈرٹی گرل'' سمیت دیگرفلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائینگی ، جس پرفلم بینوں کوخاصی مایوسی ہوتی ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے ' پی اے ایف ' سینماکے منیجنگ ڈائریکٹر نادر منہاس نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ عیدالفطر خوشیوں بھرا تہوار ہے اور اس موقع پرفلم بینوںکی کثیرتعداد سینما گھروںکا رخ کرتی ہے ۔ اس وقت صبح سے شام تک ہمارے پاس دیپکا اور شاہ رخ خان کی فلم ''چنائی ایکسپریس'' کی ایڈوانس بکنگ کے لیے لوگ رابطہ کر رہے ہیں۔
بکنگ پرموجود نمائندے فلم بینوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ عید پرپاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی توسامنے والا بکنگ کروانے سے انکار کردیتاہے۔ ایسی صورت میں سینما گھروں کومالی نقصان ہونے کے امکانات بڑے واضح ہیں۔ ہم زبردستی کسی فلم بین کوملکی یا غیرملکی فلم دیکھنے کے لیے مجبورنہیں کرسکتے۔ ہمارا کام ڈیمانڈ پرچلتاہے اوراس وقت لوگوںکی بڑی تعداد شاہ رخ اوردیپکاپڈوکون کی فلم دیکھنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ مفادپرستوںکا ایک گروپ سینما گھروں کو برباد کرنے کے لیے ہروقت منصوبہ بندی کرتا ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنھوںنے پہلے پاکستان فلم انڈسٹری کو بربادکیا اوراب یہاں بننے والے نئے سینماؤںکی رونقیں مانند کرنے کے لیے سرگرم ہے۔