ٹھٹھہ دادا پوتے سمیت 4افراد قبرکشائی کے الزام میں گرفتار
80 سالہ نابینا مکلی قبرستان میں قبر کھود رہا تھا، عالم نے بینائی کی واپسی کیلیے قبر کی مٹی لگانے کو کہا
پولیس نے دادا اور پوتے سمیت ٹیکسی ڈرائیور اور ایک شخص احتشام کو گرفتار کر لیا۔ فوٹو: فائل
درگاہ عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے قریب قبرستان سے دادا اور پوتا سمیت 4 افراد قبرکشائی کے الزام میں گرفتار، کراچی کے عالم نے قبروں کی مٹی آنکھوں میں ڈلنے کے لیے کہا تھا۔
نابینا شخص کا موقف ۔ تفصیلات کے مطابق مکلی میں واقع درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے قریب قبرستان میں صبح 10 بجے کے قریب 80 سالہ نابینا شخص فرید راجپوت جو کراچی کورنگی نمبر 2 کا رہائشی ہے اپنے 10 سالہ پوتے عمر کے ہمراہ2 قریبی قبروں کے بیچ میں گڑھا کھود کر مٹی جمع کررہا تھا کہ موجود لوگوں نے انھیں پکڑ کے زودکوب کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے دادا اور پوتے سمیت ٹیکسی ڈرائیور اور ایک شخص احتشام کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار فرید راجپوت نے پولیس اور میڈیا کو بیان دیا کہ کسی عالم نے اسے کہا تھا کہ وہ درگاہ اصحابیؒ کے قریب قبرستان جائے اور وہاں کسی پرانی قبروں کی مٹی جمع کرکے روزانہ آنکھوں میں لگائے تو اس کی بینائی واپس آجائے گی پولیس نے تحقیقات کے بعد تمام افراد کو آزاد کر دیا۔