بھٹ شاہ ڈاکوؤں نے دن دہاڑے کئی گاڑیاں لوٹ لیں متاثرین کا دھرنا
6 مسلح افراد لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، ملزمان 2 موٹرسائیکلیں چھین کر فرار
بھٹ شاہ شہدا دپور روڈ پر 6 نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے کئی گاڑیوں کو روک کر لوٹ لیا. فوٹو: فائل
LONDON:
بھٹ شاہ شہداد پور روڈ پر مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں میں لوٹ مار، لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
لوٹ مار کے بعد 2 عدد موٹرسائیکل بھی چھین لیں، مسافروں کا سڑک پر دھرنا، پولیس غائب۔ تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ شہدا دپور روڈ پر 6 نامعلوم مسلح افراد نے دن دہاڑے کئی گاڑیوں کو روک کر لوٹ لیا، مسافر لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ ملزمان 2افراد سے موٹرسائیکلیں بھی لے اڑے۔
واقعے کی اطلاع کے باوجود ہالا پولیس تاخیر سے پہنچی جس پر مسافروں اور مقامی لوگوں نے شہداد پور، ہالا، بھٹ شاہ روڈ پر دھرنے دے کر اسے بلاک کر دیا۔بعد میں علاقے کے معززین نے روڈ کھلوائے، لیکن پولیس نے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی، وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ انھیں محض خانہ پوری کے طور پر بھیجا گیا ہے۔ ایس ایچ او صاحب خود آرام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ مسلح افراد کا مقابلہ کریں، مظاہرین نے آئی جی سندھ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔