بلدیہ کے افسران کروڑوں روپے کا غبن کر رہے ہیں شبیر انصاری

تبادلوں کے باوجود کرپٹ افسران عہدوں پر براجمان ہیں، ، رہنما ن لیگ

صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا کہ بلدیہ اعلی حیدرآباد اور ایچ ڈی اے میں کرپشن کا تسلسل عرصہ دراز سے جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہا ہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور حیدرآباد ادارہ ترقیات کے کرپٹ و نا اہل افسران نے حیدرآباد کو تباہ کر دیا ہے پورا شہر کھنڈر میں تبدیل ہو گیا۔

بلدیہ اعلی حیدرآباد اور ایچ ڈی اے میں کرپشن کا تسلسل عرصہ دراز سے جاری ہے، اعلیٰ افسران ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کر کے عرصہ دراز سے کروڑوں روپے کا غبن کر رہے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ کرپٹ افسران مسلسل کافی عرصے سے اپنے منصب پر ڈھٹائی سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ مروجہ قوانین کے مطابق انہیں ہر 3سال کے بعد ٹرانسفر ہونا ہے لیکن بر خلاف قانون، ٹرانسفر نہیں ہو رہے ہیں اور مسلسل گلیوں، محلوں اور روڈز کی تعمیر و مرمت کے نام پر سرکاری ہڑپ کر رہے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ بدعنوانوں کے لیے اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی موجود ہے لیکن نہایت افسوس کی بات ہے کہ ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے انھوں نے زور دیا کہ ڈی جی غلام محمد خان قائم خانی ایچ ڈی اے پر توجہ دیں اور اپنے ادارے میں اہلیت و دیانتداری کے اصولوں کو قائم کریں جبکہ بلدیہ اعلی حیدرآباد میں برکات احمد رضوی اپنے نام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے فرائض ادا کریں اور حیدرآباد کو مسائل سے باہر نکالیں۔
Load Next Story