اعتزاز احسن نے ججز کمیٹی کیلیے رضا ربانی کا نام فائنل کردیا

پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے دوسرانام دینے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے دوسرانام دینے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON:
سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے ججز تقرری کمیٹی کے لیے سینیٹر رضا ربانی کے نام کو فائنل کر دیا۔


جبکہ دوسرا نام اتحادی جماعتوں سے مانگ لیا ہے، ذرائع کے مطابق ججز تقرری کمیٹی کے لیے پیپلزپارٹی نے اعتزازاحسن کو نامزد کیا توانھوں نے کہا رضا ربانی کے پاس کوئی کمیٹی نہیں ہے اس لیے ججزتقرری کمیٹی میں ان کا نام دیا جائے، جس پر رضاربانی کے نام کو حتمی شکل دیدی گئی، تاہم پیپلز پارٹی کو سینیٹ میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے دوسرانام دینے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ق لیگ اور اے این پی چاہتی ہیں کہ دوسرا نام اس کاہو۔

Recommended Stories

Load Next Story