چیئرمین پی آئی اے اسلم خالق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلم خالق نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

اسلم خالق نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES:
وزیراعظم کے سابق مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کے احکام کے نتیجے میں ہنگامی طور پرپہلے پی آئی اے بورڈآف ڈائریکٹرزکے ممبراوربعدازاں بورڈکے چیئرمین کی حیثیت سے پی آئی اے کے چیئرمین تعینات کیے جانیوالے اسلم خالق نے سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔


یاد رہے کہ ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبربنائے جانیکی روزنامہ ''ایکسپریس'' نے اپنی اشاعت میں شاندہی کی تھی کہ ان سمیت 3ممبران شجاعت عظیم کی این جی او ہنر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزمیںشامل رہے ہیں،شجاعت عظیم سے ذاتی دوستی کی بنا پر ائیر لائن کا تجربہ ہونے کے باوجود پہلے بورڈکے ممبر پھر چیئرمین اوربعدازاں پی آئی اے کے چیئرمین لگادیے گئے تھے۔آج سپریم کورٹ میں پی آئی اے سے متعلق کیس کی سماعت ہے جس میں توقع کی جارہی تھی کہ چیئرمین پی آئی اے اسلم خالق کوبھی طلب کرلیاجائیگا۔کسی بھی مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے انہوں نے حفظ ماتقدم کے تحت اپنااستعفیٰ وزیراعظم آفس بھجوادیا ۔

Recommended Stories

Load Next Story