ایم ڈی اے کی زمینوں پر قبضے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا

شاہ لطیف ٹاؤن اسکیم A /25 میں اہلکار اعجاز احمد قبضہ مافیاکاکارندہ بن گیا،ایم ڈی اے

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو صورتحال پر خط لکھ دیا (فوٹو: فائل)

شاہ لطیف ٹاؤن میں ایم ڈی اے کی زمینوں پر قبضے میں پولیس اہلکار کی سرپرستی کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان ملیر ڈیولپمینٹ کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن اسکیم A /25 میں پولیس اہلکار اعجاز احمد قبضہ مافیا کے ساتھ ملوث ہے، متاثرہ شہریوں نے بھی ایم ڈی اے کے دفتر میں اے ایس آئی کی مداخلت اور بلیک میلنگ کی شکایات کی ہیں۔ متاثرین سے زبردستی کم قیمت پر پلاٹ کی خریدوفروخت میں بھی ملوث ہے۔


تجاوزات کے خلاف آپریشن میں عدم تعاون اور مافیا کو پیشگی اطلاع دینے کے شوائد بھی ملے ہیں، قانونی کاروائی کے باوجود ایم ڈی اے کے عملے کو پولیس موبائل اور اہلکار بھی مہیا نہیں کرتا۔ متاثرین کی درخواست پر کارروائی کی بجائے کم قیمت پر پلاٹ بیجنے پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

ڈائریکڑ اسٹیٹ نے اے ایس آئی کیخلاف پولیس کے اعلی حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ اے ایس آئی اعجاز احمد تجاوزات کے خلاف کروائی میں ایم ڈی اے سے عدم تعاون میں بھی ملوث ہے۔ ڈائریکڑ اسٹیٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں اہلکار اعجاز احمد کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story