پاکستانی نژاد ثاقب محمود کو بھارتی ویزہ نہ ملنے پر انگلینڈ کا اظہار تشویش
یہ نوجوان کرکٹر کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے، ڈائریکٹر ایشلے جائلز
یہ نوجوان کرکٹر کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے، ڈائریکٹر ایشلے جائلز ۔ فوٹو: فائل
انگلینڈ نے اپنے پاکستانی نژاد پلیئر ثاقب محمود کو بھارتی ویزا جاری نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں انگلینڈ لائنز کے ٹور کیلیے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ثاقب کے ویزے کیلیے بھی درخواست دی گئی تھی مگر بھارت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے گئے اور پھر ثاقب کا پاسپورٹ بھی غلط ایڈریس پر واپس بھیج دیا گیا جس کی وجہ سے ان کے بغیر ہی اسکواڈ کا اعلان کرنا پڑا۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن کہتے ہیں کہ مجھے اس سارے معاملے پر کافی تشویش ہے جبکہ ڈائریکٹر ایشلے جائلز کہتے ہیں کہ یہ نوجوان کرکٹر کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔