امریتا راؤ فلم ’’ستیاگرہ‘‘ میں امیتابھ کی بہو بنیں گی
امیتابھ بچن سے بہت کچھ سیکھا ہے، فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ یادگار رہا ،وزن بڑھانے یا کم کرنے والی...
سیرو تفریح کی دلدادہ اور سبزی خور ہوں ،ملنسار بھی ہوں ،نئی فلموں میں مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی،31سالہ بالی وڈ اداکارہ۔ فوٹو : فائل
لاہور:
بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے کہا ہے کہ نئی فلم ''ستیاگرہ ''میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ یادگار رہا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ فلم میں امیتابھ بچن کی بہو کا کردار نبھایا ہے ۔فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کے انداز اور افکار کو دیکھنے اورسمجھنے کا موقع ملا ،وہ واقعی سپر اسٹار ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 30 اگست کو سینماگھروں میں اس پولیٹکل تھرلر فلم کے چرچے ہونگے جب کہ میرے کیرئیر کے لیے بھی یہ فلم بڑی اہمیت اختیار کرے گی۔انھوں نے بتایا کہ امیتابھ بچن سے بہت کچھ سیکھا ہے ان کی باتوں کے سحر نے ابھی تک جکڑ رکھا ہے ۔ان کے ساتھ کام شروع کیا اور پھر فلم کی شوٹنگ ختم ہوگئی امیتابھ جی نے وقت کے گزرنے کا بھی احساس نہیں ہونے دیا ان کی حس مزاح نے بھی ہمیں بہت محظوظ کیے رکھا ۔آج بھی میں خود کو سیٹ پر امیتابھ کے روبروپاتی ہوں اور مجھے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ میں نے بڑے اسٹار کے ساتھ کام کرکے بہت بڑا معرکہ مارلیا ہے۔
31 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہاکہ میں نئی فلموں میں اپنے مداحوں کو پرفارمنس سے مایوس نہیں کروں گی ۔اپنی عمدہ پرفارمنس سے فلمی کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس پر ان کی ممنون ہوں ۔امریتا راؤ نے کہا کہ ملنسار ہوں ،لوگوں سے گھل مل جانا اچھا لگتا ہے،سیرو تفریح کی دلدادہ ہوں ۔ملبوسات کے انتخاب میں اپنی سوچ رکھتی ہوں ۔سبزی خور ہوں۔ چٹ پٹے کھانے پسند ہیں ۔دوسروں کے ساتھ کھانا اچھا لگتا ہے۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں اہم کردار نبھارہی ہوں ۔آنیوالی فلموں میں میرا کردار روٹین سے ہٹ کر ہوگا ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کسی فنکار کے لیے وہ بڑا کٹھن وقت ہوتا ہے جب اسے کسی فلم کی ڈیمانڈ پر وزن بڑھانے یاکم کرنے کے لیے کہا جاتا ہے ۔اس دوران جو خوراک ہم روٹین میں لے رہے ہوتے ہیں انھیں تبدیل کرنا پڑتا ہے اور ورزش بھی کرنا ہوتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ شاہد کپور اور سہیل بھی سبزی خور ہیں۔ واضح رہے کہ 17جون 1981کو ممبئی میں پیدا ہونے والی امریتا راؤ نے ماڈلنگ سے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 2002 میں اداکارہ کی پہلی فلم''اب کے برس''ریلیز ہوئی ۔پھر فلم ''بھگت سنگھ ''میں کردار نبھایا مگر ان کی 2003میں آنیوالی فلم''عشق وشق''نے دھوم مچا دی، اس فلم میں ان کی بہترین اداکاری کو پسند کیا گیا، لوگوں نے اس پر بہت اچھا رسپانس دیا اس کے ساتھ ہی اداکارہ اس فلم کے لیے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کی گئیں ۔اسی سال ان کی فلم ''مستی '' بھی ریلیز ہوئی۔ 2004میں فلم ''میں ہوں ناں''میں پرفارم کیا۔اسی برس فلم ''دیوار''میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کرکے شائقین کے دل جیتے ۔امریتا راؤ نے 2005میں فلم ''واہ لائف ہوتو ایسی ''میں جلوے دکھائے ۔2006میں فلم ''پیار مہان''اور ویواہ ''میں روٹین سے ہٹ کر کردار نبھایا ۔2007 میں فلم ''ہے بی ''میں آئٹم سانگ کیا پھر فلم ''مائی نیم از انتھونی ''میں ریا کا کردار نبھایا۔
اسی سال ایک تلگوفلم بھی کی۔ 2008میں فلم ''شریا''اور فلم ''ویلکم ٹو سجن پور'' میں پرفارم کیا، ان میں فلم ''ویلکم سجن پور'' میں عمدہ پرفارمنس پر اداکارہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اسی سال فلم'' وکڑی'' میں بھی کام کیا۔ جب کہ فلم ''لائف پارٹنر'' میں مختصر کردار نبھایا۔ 2009میں فلم ''شارٹ کٹ ''''دی گن از آن''میں اداکاری کی ۔ 2010میں فلم ''جانے کہاں سے آئے ہیں ''میں بھی مہمان اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اس کے بعد 2011میں جو فلم ریلیز نہ ہوسکی اسے بھی اب 2013میں ریلیز کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ امریتا راؤ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہیں گی ۔امریتا کا کہنا ہے کہ انھوں نے ممبئی کے اسکول اور کالج سے ابتدائی تعلیم حاصل کرکے سائیکالوجی میں گریجوایشن کی ہے۔
ادھر بالی ووڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ امریتا راؤ نے اپنی فلم ''عشق وشق''میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سلور اسکرین پر دھوم مچائی ۔ان کی دیگر فلموں میں پرفارمنس بھی اچھی رہی اور اب ان کی دو فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں جن میں فلم ''ستیاگرہ ''میں بھی اہم کردار نبھارہی ہیں اس فلم میں اگرچہ کرینہ کپور بھی اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھائیں گی تاہم اداکارہ کی پرفارمنس بھی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ اداکارہ امریتا راؤ نے اچھا کام کیا ہے اور آئندہ بھی ان کی آنیوالی فلموں میں ان سے اچھے کام کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔بالی ووڈ نقادوں کے مطابق امریتا راؤ کو آگے بڑھنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا اور مقابلے کی اس دوڑ میں سخت تیاری کرکے میدان میں اترنے کی عادت ڈالنا ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ جس رفتار سے اداکارہ آگے بڑھ رہی ہیں لگتا ہے کامیابیاں ان کا مقدر بنیں گی ۔