ٹنڈو محمد خان عدالت سے دُہرے قتل کا ملزم فرار 2 اہلکار معطل

مقدمہ درج، گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں،جلد گرفتار کرلیں گے ، ایس ایس پی

مقتول ابراہیم کپری کے بیٹے سومار کپری کا کہنا تھا کہ ملزم پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر دُہرے قتل کا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔




انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں تحفظ اور مفرور ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان ذوالفقار مہر نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 2 پولیس اہلکاروں اے ایس آئی اگھے ڈنو اور پولیس کانسٹبل سائیں بخش کو فوری طور پر معطل کر کے کوارٹر گارڈ کر دیا جبکہ سٹی تھانے پر دونوں اہلکاروں کے خلاف دفعہ 223,224,225 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بہت جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
Load Next Story