چینی بحری جہاز پر قائم اسپتال میں 800 مریضوں کا علاج
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ کاجہاز ’’پیس آرک‘‘کا دورہ
تاحال800سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جن میں تقریبا ً500 مریضوں کا بحری جہاز پر طبی معائنہ کیا گیا۔ فوٹو: پی پی آئی
چین کے بحری جہاز پر قائم اسپتال ''پیس آرک ''نے پاکستان میں مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔
تاحال800سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جن میں تقریبا ً500 مریضوں کا بحری جہاز پر طبی معائنہ کیا گیا جبکہ سرجیکل، آرتھو پیڈک اور دانتوں کے مسائل میں مبتلا لگ بھگ 300 مریض پی این ایس شفا میںقائم کردہ میڈیکل کیمپ میں علاج کی غرض سے آئے۔
جن میں گائنا کالوجی سے متعلق کیسز بھی شامل تھے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے دیگر اعلیٰ شخصیات کے ہمراہ بدھ کو پیس آرک کا دورہ کیا ،نیول چیف کی آمد پر مشن کمانڈر شین ہائو اور جہاز کے کمانڈنگ افسر نے ان کا خیر مقدم کیا، انھوں نے بحری جہاز پر قائم اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر انھیں 'مشن ہارمنی' سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔