جنوبی افریقہ رسوائی کی گہری کھائی میں گر گیا سیریز 41 سے سری لنکا کے نام
پانچواں ون ڈے 128 رنز سے جیتا، دلشان ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرپائے
پانچواں ون ڈے : سری لنکن بیٹسمین تلکارتنے دلشان اسکوائر لیگ کی جانب شاٹ کھیل رہے ہیں، وہ ایک رن کی کمی سے سنچری نہ بناسکے۔ فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقہ رسوائی کی گہری کھائی میں گر گیا، سری لنکا نے پانچویں ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی کی بدولت سیریز4-1 سے اپنے نام کرلی۔
99 کی اننگز کھیلنے والے تلکارتنے دلشان کو میچ اور کمار سنگاکارا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، دونوں ٹیموں کے درمیان اب 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آخری ون ڈے میں فتح کیلیے 308 رنز کا تعاقب کرنے والے پروٹیز نے43.5 اوورز میں 179پر ہتھیار ڈال دیے،کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے51 کی اننگز کھیلی،کوئنٹن ڈی کوک نے27 اور ریان میکلرین نے29رنز بنائے، آرون پھانگیسو 18 پر ناٹ آؤٹ رہے، سورنگا لکمل نے 24 اور اجنتھا مینڈس نے36 رنز دے کر3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
سچترا سینانائیکے نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، اس سے قبل میزبان ٹیم نے چار وکٹ پر307 رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، تلکارتنے دلشان ایک رن کی کمی سے کیریئر کی 18ویں سنچری مکمل نہیں کرپائے، 99 کے انفرادی اسکور پر میکلیرین نے انھیں بولڈ کیا، ون ڈاؤن پر ترقی پانے والے لاہیرو تھریمانے 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے،کمار سنگاکارا نے 45 گیندوں پر 75 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انھوں نے میچ کے اختتامی 5اوورز میں 52 رنز بٹور کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، تھریمانے اور دلشان کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 163 کی شراکت بھی اہم رہی۔