محکمہ جنگلات کی 70 ہزار ایکڑ زمین پر تجاوزات قائم ہیں وزیر اعلیٰ

نمرہ کا قتل تکلیف دہ ہے آئی جی ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلیے پولیس کوضروری تربیت دیں،جنگلات کی زمین سے قبضے ختم کرائے جائیں

ہندو برادری کے اراکین کی زمینوں پر قبضے ختم کرائے جائیں، قصر ناز میں 5 بچوںکی ہلاکت پر لیب رپورٹس کا انتظار ہے، کمشنر۔ فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جنگلات کی 70 ہزار ایکڑ رقبہ پر تجاوزات قائم ہیں اس میں سے اب تک 25 ہزا ر ایکڑ زمین خالی کرائی گئی ہے۔

مراد علی شاہ نے امن و امان کے اجلاس کی صدارت کرتے پولیس اور ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات کی زمینیں خالی کرانے اور ہندو برادری کی املاک پر قبضہ ختم کرائیں، جنگلات کی 70 ہزار ایکڑ رقبہ پر تجاوزات قائم ہیں اس میں سے اب تک 25 ہزا ر ایکڑ زمین خالی کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب محکمہ جنگلات کو باقی زمین خالی کرانے کے لیے پولیس کی مدد چاہیے لہٰذا آئی جی سندھ اس مقصد کے لیے محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ہندو برادری کے اراکین نے اپنی زمینوں پر غیرقانونی قبضوں سے متعلق شکایتیں درج کرائی ہیں ضلعی انتظامیہ ان زمینوں کو خالی کراکر قانونی وارثوں کے حوالے کرے۔


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میڈیکل کی طالبہ نمرہ اور قصرناز میں 5 معصوم بچے جاں بحق ہونے جیسے واقعات ان کے دل پر بوجھ ہیں، ایسے واقعات کے روک تھام کیلیے ضروری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ کو نمرہ کیس پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ انکوائری جاری ہے چند روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی جائے گی، ملیر میں گرنے والی عمارت کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ عمارت بغیر کسی پلان کے تعمیر کی گئی تھی ، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ارشاد رانجھانی قتل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے وڈیو لنک کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کو لاڑکانہ میں قتل کیے گئے 3 محنت کشوں کے بارے میں بریفنگ دی، کئی مجرم گرفتار کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشرف محسود جوکہ اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا اسے اے وی سی سی نے گرفتار کرلیا ہے، بینک ڈکیت آصف عرف کالا جوکہ کراچی میں کئی بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا اسے بھی گرفتار کیاگیا ہے۔

 
Load Next Story