مانسہرہ کے صحافیوں کا متاثرہ علاقے جابہ کا دورہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا
اس جگہ پر بھارتی طیاروں نے دو مقامات پر چار بیلسٹک بم پھینکے جن سے گڑھے بن گئے، کرنل شاہد
اس جگہ پر بھارتی طیاروں نے دو مقامات پر چار بیلسٹک بم پھینکے جن سے گڑھے بن گئے، کرنل شاہد ۔ فوٹو: فائل
بھارتی فضائیہ کی طرف سے مانسہرہ کے علاقہ جابہ، کنگڑ نلہ میں بمباری اور سینکڑوں افراد کی شہادت کا دعویٰ، کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ہوا۔
مقامی میڈیا کے نمائندوں نے بھارتی دعوے کی اصلیت جاننے کیلئے متاثرہ علاقے جابہ کا دورہ کیا اور دیکھا کہ نہ تو علاقے میں کوئی آبادی ہے نہ ٹریننگ سنٹر اور نہ ہی مدرسہ۔
میڈیا ٹیم کے ساتھ جانے والے کرنل شاہد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس جگہ پر بھارتی طیاروں نے دو مقامات پر چار بیلسٹک بم پھینکے جن سے گڑھے بن گئے، مقامی رہائشی اجمل دھماکے کی آواز سن کر گھر سے نکلا اور پھسل کر زخمی ہو گیا۔