ڈپارٹمنٹس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کردی

ایک دو روز میں ٹاسک فورس چیف ریجنز نمائندوں سے میٹنگ کا انعقاد کرکے موقف جاننے کی کوشش کریں گے، ذرائع

ایک دو روز میں ٹاسک فورس چیف ریجنز نمائندوں سے میٹنگ کا انعقاد کرکے موقف جاننے کی کوشش کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ڈپارٹمنٹس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کردی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیوں کیلیے قائم ٹاسک فورس کے سربراہ چیئرمین واپڈا لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے گزشتہ روز حبیب بینک، اسٹیٹ بینک، کے آر ایل، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز،سوئی سدرن گیس کمپنی، پی آئی اے، آرمی، پی اے ایف اور نیوی سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کی ٹیمیں رکھنے والے 20 ڈپارٹمنٹس کے اسپورٹس سربراہان کو میٹنگ کیلیے بلایا تھا۔


ذرائع کے مطابق اس موقع پر نئے مجوزہ اسٹرکچر کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، بیشتر اداروں کے نمائندوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سے ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں ختم کرنے کی مخالفت کی جبکہ 6یا 7خاموش رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایک دو روز میں ٹاسک فورس چیف ریجنز نمائندوں سے میٹنگ کا انعقاد کرکے موقف جاننے کی کوشش کریں گے، سفارشات آخری مراحل میں ہیں اور مارچ کے آخری ہفتے میں پیٹرن انچیف کو پیش کردی جائیں گی۔

 
Load Next Story