سرمایہ کاری کا فقدان ٹائلز اینڈ سرامکس انڈسٹری زوال کا شکار
پاکستان کی ٹائلز انڈسٹری کی سالانہ شرح نمو 10فیصد سے گھٹ کر 4 تا 5 فیصد پر آ گئی
پاکستان کی ٹائلز انڈسٹری کی سالانہ شرح نمو 10فیصد سے گھٹ کر 4 تا 5 فیصد پر آ گئی۔ فوٹو: فائل
بلند عمارتوں کی تعمیر پر پابندی، شہر کے سب سے بڑے منصوبے کی تعمیر التوا کا شکار ہونے اور کنسٹرکشن انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری کے فقدان کے باعث پاکستان کی ٹائلز اینڈ سرامکس انڈسٹری کی سالانہ شرح نمو10فیصد سے گھٹ کر 4 تا 5 فیصد پر آگئی ہے۔
پاکستان میں ٹائلز اینڈ سرامکس کی ماہانہ کھپت 60 لاکھ اسکوائر میٹر ہے جس میں مقامی طور پر تیار ہونے والی ٹائلز و سرامکس کا حصہ 60 فیصد ہے جبکہ باقی ماندہ40 فیصد حصہ اسمگل ہونے والی ٹائلز کا ہے۔
شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس لمیٹڈ کے سی ای او مسعود جعفری نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان میں منظم شعبے کے تحت ٹائلز و سرامکس تیار کرنے والی 8 کمپنیاں متحرک ہیں جو اوسطاً 70فیصد کی پیداواری استعداد کے ساتھ آپریشنل ہیں، مذکورہ 8 کمپنیوں میں 2 نئی کمپنیاں بھی شامل ہیں جو 6 ماہ قبل ہی قائم ہوئی ہیں اور ان 2 کمپنیوں میں چین کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے، مذکورہ کمپنیاں اوسطاً 70فیصدی پیداواری استعداد پر آپریشنل ہیں۔
مسعود جعفری نے بتایا کہ حکومتی اقدامات جن میں ٹائلز و سرامکس کی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ شامل ہے کی وجہ سے ٹائلز و سرامکس کی اسمگلنگ میں 10فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔