2 سالہ پابندی کا شکار ہونے والے جے سوریا کو ’’موبائل فون‘‘ لے ڈوبا

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے جے سوریا سے موبائل فونز کے بارے میں پوچھا تھا۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے جے سوریا سے موبائل فونز کے بارے میں پوچھا تھا۔ فوٹو : فائل

2 سالہ پابندی کا شکار ہونے والے جے سوریا کو ''موبائل فون'' لے ڈوبا۔

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 2 برس کیلیے پابندی کا شکار ہونے والے سری لنکا کے سابق اوپنر سنتھ جے سوریا کو ''موبائل فون'' لے ڈوبا۔ انھوں نے کہاکہ میں نے کھیل کے وسیع تر مفاد میں خود پر عائد الزامات کو قبول کیا، میں نے ایساکرکٹ کی انٹیگریٹی کی خاطر کیا۔


یاد رہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے جے سوریا سے موبائل فونز کے بارے میں پوچھا تھا، جس پر پہلے انھوں نے کہا کہ ان کے پاس 2 موبائل فونز ہیں، اگلے روز کہا مزید 2بھی تھے مگر وہ چوری ہوگئے اور ان میں موجود سمز استعمال میں نہیں تھیں، پھر ایک موقع پر بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک نجی ویڈیو وائرل ہونے پر انھوں نے اپنا ایک موبائل خود توڑ دیا تھا، بعد میں وکیل نے کہا کہ ٹوٹے ہوئے موبائل سے سم ان کے ڈرائیور نے نکال لی تھی، جس کو بعد میں انھوں نے لے کر اپنے ایس ایم ایس چیک کیے تھے۔

اگرچہ جے سوریا پر 5 برس کی پابندی عائد ہونا تھی مگر سابقہ بہتر ریکارڈ کی وجہ سے صرف 2 برس کیلیے کرکٹ سرگرمیوں میں سے دور کیا گیا۔

 
Load Next Story