عید پر بھارتی فلموں کی نمائش روکنے کے لیے درخواست مسترد
بھارتی فلموں کو دیکھ کر سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا ،سنسربورڈ
چیئرمین سنسر بورڈ نے ایک اجلاس کی میٹنگ کے دوران واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کسی فلم پر پابندی لگانے کے اختیارات نہیں ہے۔ فوٹو: فائل
عیدالفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش روکنے کے لیے دی گئی درخواست کومرکزی فلم سنسر بورڈ نے مسترد کردیا ہے۔
سنسربورڈ کے ممبران نے متفقہ طورپر درخواست پرمیٹنگ کے دوران یہ واضح کیا ہے کہ ان کے پاس ایسا کوئی اختیارنہیں ہے کہ وہ کسی فلم کی نمائش پر محض کسی کی پسند اورنا پسند کے مطابق پابندی عائد کرسکیں۔ اس لیے عیدالفطرکے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلموں کو دیکھ کرسنسرسرٹیفیکٹ جاری کرنے کا یا پابندی لگانے کا فیصلہ ہوگا۔ جہاں تک اختیارات کی بات ہے تویہ اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کو درخواست دی تھی کہ امپورٹ قوانین کے تحت لائی جانیوالی بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم ''چینائی ایکسپریس'' کوعیدالفطر پر ریلیز کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اس سے پاکستان فلموں کا کاروبار متاثر ہوگا۔
اس سلسلہ میں چیئرمین سنسر بورڈ نے ایک اجلاس کی میٹنگ کے دوران واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کسی فلم پر پابندی لگانے کے اختیارات نہیں ہے۔ ایسا صرف وفاقی حکومت ہی کر سکتی ہے۔ اس اجلاس کے بعد فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ممبران سے رائے لی گئی کہ فلم کی نمائش روکی جائے یا نہیں جس پر تمام ممبران نے فیصلہ دیا کہ فلم کی نمائش ہونی چاہیے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فلم ''چینائی ایکسپریس'' کو این او سی مل گیا ہے اور اب جلد ہی اسے سنسر کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اب اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ فلم بھی عید پر ریلیز کی جائے گی کیونکہ پاکستانی شائقین شاہ رخ خاں اوردیپکا پڈکون کی اس فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔