فلور ملوں کی ہڑتال جاریکراچی میں آٹے کی سپلائی بند

آٹے کی سپلائی بحال اورہڑتال ختم کرانے کیلیے تاحال کوئی مذاکرات شروع نہیںہوسکے

ہڑتال فوری ختم کرکے شہرمیںآٹے کی سپلائی بحال کی جائے،چیئرمین فلوملزایسوسی ایشن فوٹو: فائل

فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال جاری ہے۔ہڑتال ختم کرانے اور شہر میں آٹے کی سپلائی بحال کرانے کیلیے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکے۔


جس سے شہر میں آٹے کی سپلائی معطل ہوگئی ہے،فلور ملوں کی بندش کے بعدچھوٹی چکیوں پر انحصار بڑھ گیاہے تاہم چھوٹی چکی مالکان بھی گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے مشکلات کاشکارہیں،فلورملزمالکان نے شہری انتظامیہ کی جانب سے فلورملوں کے خلاف کارروائی کوجواز بناکرتمام فلورملیں بند کرنے کااعلان کیاتھا۔فلور ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین انصر جاوید نے بتایا کہ آٹے کی خریداری کے لحاظ سے رمضان کاآخری عشرہ انتہائی اہم ہوتاہے جب عید کے لیے کمرشل اور گھریلو سطح پر بڑے پیمانے پر آٹاخریدا جاتا ہے۔

عین اس وقت پرفلورملوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر میں آٹے کا بحران پیدا کرنے کی راہ ہموار کردی گئی فوڈ ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے گندم کی سرکاری قیمت کا سابقہ نوٹیفکیشن2ماہ قبل واپس لے لیاگیا تاہم انتظامیہ اپنے موقف پر اڑی ہوئی ہے،کراچی میں فلورملوں کی بندش سے آٹے کابڑا بحران پیداہوگاجس کی ذمے داری انتظامیہ پرعائد ہوگی شہرمیں80فلورملیں یومیہ 60 ہزاربوری گندم کاآٹاشہرکوسپلائی کرتی ہیں،فلورملوں کی بندش سے پیداہونے والاڈیمانڈاینڈسپلائی کاگیپ کسی طور پرپورانہیں کیا جاسکتا،شہر میں آٹے کا ایک سے دو روزکااسٹاک موجودہے اس لیے ایک روزبعدشہرمیں آٹے کی قلت کاسامناہوگا۔
Load Next Story