پاسکو کوحالیہ سیزن میں 42کروڑ13لاکھ روپے کامنافع

5سال کی سب سے بہترکارکردگی،81 کروڑ 49 لاکھ 94 ہزار روپے کا ٹیکس بھی دیا

کاشتکاروں کو گندم کے تصدیق شدہ بیج فراہم ،نئی اسٹوریج سہولتیں قائم کی جائینگی،ترجمان فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان ایگریکلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو حالیہ سیزن میں 42کروڑ 13لاکھ 12 ہزار روپے کا خالص منافع ہوا۔

پاسکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاسکو نے قومی خزانے میں 81 کروڑ 49 لاکھ 94 ہزار روپے کا ٹیکس جمع کرایا، اس سیزن میں کارپوریشن کی کارکردگی گزشتہ 5سال کے دوران سب سے زیادہ بہتر رہی۔ ترجمان کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے منافع کمانا اچھی خبرہے، پاسکو نے اپنے حالیہ اجلاس عام میں کاشت کاروں کو گندم کے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔




اس اقدام سے نہ صرف تصدیق شدہ بیجوں کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی بلکہ فی ایکٹر پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا جس سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ ترجمان نے کہاکہ پاسکو خانیوال اور حافظ آباد میں اپنے وسائل سے نئی اسٹوریج سہولتیں بھی قائم کرے گی۔
Load Next Story