ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل پر تشدد قابل مذمت ہے ڈاکٹر صغیر احمد
سرجن عمیرالاسلام اور پیرا میڈیکل محمد اکرم پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، وزیر صحت
سول اسپتال میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر عمیر السلام ۔ فوٹو: آن لائن
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ اسپتالوں میںکام کرنیوالے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے اسپتالوں میں پولیس اور رینجرزکی نفری میں اضافہ کیا جائیگا تاکہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاسکے اور اسپتالوں کے باہر ہونیوالے ناخوشگوار واقعات کا سدباب بھی کیا جاسکے، انھوں نے کہاکہ انسانی خدمت میں مصروف ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے عملے پر تشدد قابل مذمت ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے ڈائو یونیورسٹی و سول اسپتال کے سرجن عمیرالاسلام اور پیرا میڈیکل اسٹاف محمد اکرم پر بعض افرادکی جانب سے کیے جانیوالے تشددکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں دلجمعی سے مصروف رہتا ہے لیکن بعض سماج دشمن افراد ان پر تشدد کرکے انھیں عدم تحفظ کا احساس دلانا چاہتے ہیں، دریں اثنا صوبائی وزیر صحت نے سول اسپتال کی سیکیورٹی بڑھانے کیلیے قانون نافذکرنیوالے اداروں سے رابطہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سول اسپتال کے باہر موجود پولیس اور رینجرز کی نفری میں نمایاں اضافہ کیا جائے تاکہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے نمٹا جاسکے۔