کراچی میں جمعۃ الوداع عقیدت و احترام سے منایا گیا ملکی سلامتی و استحکام کیلیے خصوصی دعائیں
جمعتہ الوداع کیلیے شہر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور مساجد نمازیوں سے بھرگئی تھیں۔
نیومیمن مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر شہری نماز جمعہ ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
PESHAWAR:
جمعتہ الوداع ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔
جمعتہ الوداع کیلیے شہر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے مساجد نمازیوں سے بھرگئی تھیں، جمعتہ الوداع کیلیے مساجد کے علاوہ عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر بھی انتظامات کیے گئے تھے، اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جمعتہ الوداع کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف پولیس و رینجرز کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
متحدہ علما محاذ پاکستان کے تحت جمعۃالوداع کے موقع پر منعقدہ یوم القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناانتظارالحق تھانوی، مفتی محمداسلم نعیمی،علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، علامہ عبداللہ غازی، برجیس احمد،علامہ مرتضیٰ رحمانی، صاحبزادہ قاری رضا المصطفیٰ اعظمی و دیگر نے کہاکہ یہودیوں کو فلسطین سے فی الفور بے دخل کیاجائے ، مسلم حکمراں اسرائیل کیخلاف اعلان جہاد کریں، علما ومشائخ نے اپنے خطاب میں کہاکہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلیے مسلم حکمراں مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں، جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا ،مساجد میں علمائے کرام نے قبلہ اوّل بیت المقدس پر صیہونی قبضے کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہا ر یکجہتی کیلیے قراردادیں منظور کرائیں۔
اجتماعات سے مولانا ابرار احمد رحمانی،صوفی محمد حسین لاکھانی، مولانا خلیل الرحمن چشتی،شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی حفاظت مسلمانوں کی ذمے داری ہے، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم القدس شایان شان طریقے سے منایا گیا، اس سلسلے میں مرکزی القدس ریلی ریگل چوک صدر سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی جس سے مولانا ناظرعباس تقوی، مولانا شبیرمثیمی، مولانا جعفر سبحانی ، علامہ کامران حیدر عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس فلسطینیوں کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے، فلسطینی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر ہر شخص خون کے آنسورو رہا ہے، امت مسلمہ ان مظالم پر خاموش نہیں رہے گی، رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ فلسطین کے مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں۔