ٹنڈوالٰہیار پولیس کی بھتہ مہم مختار کار کے چھاپے
اشیا خورونوش کی دکانیں کھل گئیں، دہری پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ
دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ مختار کار پولیس کے خلاف کارروائی کرے اور انتظامیہ کی جانب سے دہری پالیسی ختم کی جائے۔ فوٹو: فائل
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پولیس نے اشیا خورونوش فروخت کرنے والوں سے مبینہ طور پر بھتہ مہم شروع کردی ہے۔
شہر بھر میں ہوٹل، بیکری، مٹھائی اور پکوڑے، سموسے کی دکانوں اور ٹھیلوں سے بھتے کی وصولی کے بعد انھیں دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ مختار نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے دہری پالیسی پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالٰہیار میں رمضان المبارک کی آمد کے بعد ہوٹلوں، بیکری اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں کو کھولنے کے بارے میں ایک پالیسی واضح کی گئی تھی جس کے تحت 3بجے سہ پہر سے دکانیں کھولنا تھیں ۔
لیکن پولیس کی جانب سے آخری عشرے میں مذکورہ دکانداروں کو مبینہ طور پر رقم کی ادائیگی کے بعد اجازت کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تو دوسری جانب مختار کار ٹنڈوالٰہیار نے مذکورہ کھانے پینے کی اشیا کی دکانوں پر چھاپے مار کر جرمانے عائد کرنا شروع کردیے ہیں، مختار کار کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھانے پینے کی دکانوں کو شام 5 بجے کھولی جائیں، دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر دکانیں شام 5 بجے ہی کھولنا ہیں تو پولیس زبردستی بھتہ کی وصولی کے بعد دکانیں کیوں کھلوا رہی ہے۔ دکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ مختار کار پولیس کے خلاف کارروائی کرے اور انتظامیہ کی جانب سے دہری پالیسی ختم کی جائے۔