اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی
کیریئر کے 60ویں ٹیسٹ میں براڈ یہ سنگ میل عبور کرنے والے 15 ویں انگلش بولر بنے۔
کیریئر کے 60ویں ٹیسٹ میں براڈ یہ سنگ میل عبور کرنے والے 15ویں انگلش بولر بنے۔ فوٹو: فائل
انگلش فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔
آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ان کا 200واں شکار بنے، کیریئر کے 60ویں ٹیسٹ میں وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے 15ویں انگلش بولر بنے، انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 383 وکٹوں کا ریکارڈ سابق آل راؤنڈر ای ین بوتھم کے قبضے میں ہے، باب ولس 325 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور جیمز اینڈرسن 320 وکٹ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔