کیری کی بات کو ڈرون حملوں کی بندش کا اشارہ نہ سمجھا جائے امریکا
دہشت گردی کاخطرہ کم ہونےپرحملے بندہونیکی امیدکی جاسکتی ہے،امریکااپنے بچاؤکے اہم ہتھیارسے دستبردارنہیں ہوگا،محکمہ خارجہ
مذاکرات جاری رکھیں گے،میری ہارف،کیری عمران ملاقات کی تفصیلات سے اظہارلاعلمی، پاک امریکاتعلقات پیچیدہ لیکن اہم ہیں ،وائٹ ہاؤس فوٹو : فائل
امریکانے کہاہے کہ جان کیری نے پاکستانی حکام سے ڈرون پروگرام میں تبدیلی پربات کی ہے۔
تاہم پاکستان کوڈرون حملے بندکرنے کاشیڈول نہیں دیا جاسکتا۔ جمعے کوامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جان کیری نے پاکستانی حکام سے ڈرون حملوں کے طریقہ کار میں تبدیلی پربات کی تاہم ان کے ریمارکس کوڈرون حملے بندہونے کااشارہ نہ سمجھاجائے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا خطے میں القاعدہ کے خلاف مکمل کامیابی چاہتاہے، امیدہے دہشت گردی کاخطرہ کم ہونے پر ڈرون حملے بند ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ امریکااپنے بچاؤکے اہم ہتھیارسے دستبردارنہیں ہوگا۔
امریکی شہریوںکو جہاں بھی خطرہ ہوا کارروائی کی جائے گی۔ ڈرون حملوںمیں شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نئی پاکستانی حکومت سے تمام معاملات پربات چیت جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔ امریکاکے پاکستان اورافغانستان کے لیے نمائندے جیمزڈوبنز دونوںممالک کے ساتھ تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے پاکستانی قیادت سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جان کیری اور عمران خان کی ملاقات کی تفصیلات سے لاعلمی ظاہرکی۔