ناردرن بائی پاس پولیس مقابلے کے بعد 2ملزمان گرفتار
ملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلیں چھینتے اور حب کے علاقے میں لے جاکر فروخت کرتے تھے
مختلف علاقوں سے 4 بھتہ خوربھی گرفتار، 2 کا تعلق امن کمیٹی سے ہے ، پولیس۔ فوٹو: فائل
منگھوپیر پولیس نے ناردرن بائی پاس پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزمان موٹر سائیکلیں چھین کر حب کے علاقے میں فروخت کیا کرتے تھے ، ادھر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 بھتہ خوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،2 ملزمان کا تعلق کالعدم امن کمیٹی سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ناردرن بائی پاس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو روکا تو انھوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ، علاقہ ایس ایچ او شمس الزماں نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تعاقب کے بعد 2 ملزمان اعجاز ولد فقیر محمد اور محمد رمضان ولد استاد واحد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلیں چھینتے اور حب کے علاقے میں لے جاکر فروخت کرتے تھے، علاوہ ازیں ایس ایچ او شاہ لطیف ٹائون علی حسن شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزمان نے شاہ لطیف میں منزل پٹرول پمپ کے قریب کلینک کے مالک ڈاکٹر محمد رفیق سے فون کرکے3 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔