صدرسے چیئرمین ایف پی ایس سی کی ملاقاتسالانہ رپورٹ پیش

صدر نے اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کیلیے اہل اور تعلیم یافتہ افراد منتخب کرنے میں FPSC کے کردار کوسراہا۔

صدر نے اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کیلیے اہل اور تعلیم یافتہ افراد منتخب کرنے میں FPSC کے کردار کوسراہا۔ فوٹو: فائل

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ملک آصف حیات نے جمعے کو اسلام آباد میںصدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انھیںایف پی ایس سی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ میرٹ اور حکومت کی کوٹہ پالیسی کے تحت یکساں علاقائی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

صدر نے اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کیلیے اہل اور تعلیم یافتہ افراد منتخب کرنے میں FPSC کے کردار کوسراہا۔ ایف پی ایس سی کی رپورٹ کے مطابق 2012 میں صرف سی ایس ایس کیلیے 10 ہزار امیدواروں میں سے240 افسران کو منتخب کیا، تکنیکی اور پیشہ وارانہ پوسٹوں کیلیے بھی ایک لاکھ34 ہزار امیدواروں میں سے ایک ہزار کو منتخب کیا گیا۔




رپورٹ میںکہا گیا کہ تعلیمی معیار کو تباہی سے بچانے کیلیے حکومت کی خصوصی توجہ درکارہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 16 کی226 پوسٹوں پر امیدواروںکی نامزدگی کے باوجود تعیناتی نہیںکی گئی۔ آئی ٹی،میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں کوالیفائیڈ امیدوارنہ ملنے کی وجہ سے سندھ کی35 پوسٹیں تاحال خالی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story