بولنگ کوچ محمد اکرم کو1برس کیلیے ذمہ داری مل گئی

آسٹریلیا کیخلاف 28 اگست سے یو اے ای میں شیڈول سیریز میں کام شروع کرینگے۔

آسٹریلیا کیخلاف 28 اگست سے یو اے ای میں شیڈول سیریز میں کام شروع کرینگے ۔۔فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم کو ایک سال کے لیے قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقررکردیاگیا، سابق فاسٹ بولر28 اگست سے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول سیریز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ کوچنگ کی ذمہ داری محمد اکرم کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہوگی تاہم مجھے امید ہے کہ نئے کوچ اس امتحان میں سرخرو رہیں گے۔


تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید کے مستعفی ہونے کے بعد انتخاب عالم کی سربراہی میں قائم کوچ کمیٹی نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد بولنگ کوچ کا انتخاب کر لیا ہے اور قرعہ سابق فاسٹ بولرمحمد اکرم کے نام نکل گیا، یاد رہے کہ محمد اکرم نے پاکستان کے لیے 23 ون ڈے میں 19 اور 9 ٹیسٹ میں 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، پہلے مرحلے میں کوچ کمیٹی نے شارٹ لسٹ کرنے کے بعد2 امیدواروں کا نام فائنل کیا جس میں پاکستان کے محمد اکرم اور انگلینڈ کے اسٹورٹ بانس تھے، دوسری جانب گذشتہ روز پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محمد اکرم کا نام فائنل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسٹورٹ بانس فوری طور پر قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب نہ تھے جبکہ پی سی بی کو فوری طوربولنگ کوچ درکار تھا، کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ محمد اکرم کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہوگی،انھوں نے بتایا کہ بورڈ نے محمد اکرم کو ایک برس کیلیے ذمہ داری سونپی جارہی ہے، سال کے لیے بولنگ کوچ کا انتخاب کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریوں کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے کریں گے، انھوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے علاوہ محمد اکرم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باصلاحیت فاسٹ بولروں کی بھی کوچنگ کریں گے۔
Load Next Story