عمران خان مان لیں عدلیہ سے متعلق غلط فقرہ کہا ہارون الرشید
دھاندلی ہوئی،ثبوت موجود ہیں،مراد سعید،عمران سوچ میں وسعت پیدا کریں، مسعود شریف
عمران خان کنفیوز ہیں اور لابیوں میں گھرے ہیں، سلیم صافی کی لائیوودطلعت میں گفتگو۔ فوٹو: فائل
سینئرتجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عارنہیں ہے کہ عمران خان نے عدلیہ سے متعلق فقرہ غلط کہا ہے، عمران خان کوماننا چاہیے کہ ان کے منہ سے غلط جملہ نکل گیا ہے، اس کے علاوہ ان کوحامد خان کو بھی اپنا وکیل نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ایکسپریس نیوزکے پروگرام 'لائیو ود طلعت' میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو اس کے سب ہی ذمے دار ہیں۔ عمران خان سپریم کورٹ میں اعتماد سے بات نہیں کرسکے، وہ تذبذب کاشکارہوگئے تھے۔ اگرمیں عمران خان کی جگہ ہوتاتوسپریم کورٹ سے کہتاکہ اس کیس کونمٹا دیں اس کومزید نہ لٹکائیں کیونکہ عمران خان کا مزاج انتظار والا نہیں ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کا مزاج ایسا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمامراد سعید نے کہاکہ عدالت چاہتی ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں لیکن ایساکچھ ہے نہیں جس کوایشو بنایا جائے،حالیہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں اور بہت جلد وائٹ پیپر پیش کریں گے۔
دفاعی تجزیہ نگار مسعود شریف خٹک نے کہاکہ جس سطح کی عمران خان بات کررہے ہیں، اس لیول پراتنی بڑی دھاندلی نہیں ہوسکتی۔ عمران خان کوچاہیے کہ وہ جوبھی بات کریں سوچ سمجھ کرکریں، یہ نہیں کہ وہ جومرضی آئے بولتے رہیں، ان کو اپنی سوچ میں وسعت پیدا کرنی ہوگی۔ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو پھر ہر جگہ پر ہوئی ہے۔ تجزیہ نگار سلیم صافی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی تنقید ٹھیک ہے لیکن الفاظ کا انتخاب درست نہیں تھا، انتخابی دھاندلی ہوئی ہے جس کے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں، مجھے ڈر ہے کہ معاملہ خراب نہ ہوجائے اور حامدخان بیچ سے نکل جائیں۔ عمران خان اس وقت کنفیوژ ہیں اور مختلف لابیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ اسی لیے کبھی کچھ اور کبھی کچھ کہہ رہے ہیں ۔